ماحل بلوچ کی حالت ٹھیک نہیں، عدالت میں پیشی کے بعد لائحہ عمل طے کریں گے، لواحقین

کوئٹہ(انتخاب نیوز )گرفتار ماحل بلوچ کے لواحقین بانڑی بلوچ نے انتخاب سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ماحل بلوچ کی بازیابی کیلئے دیا جانے والا دھرنا ختم کر رہے ہیں۔ بانڑی بلوچ نے انتخاب سے بات چیت کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ماحل بلوچ سے لواحقین کی ملاقات کرائی گئی ہے، وکیل نے بتایا کہ ماحل بلوچ کی حالت ٹھیک نہیں ہے، حکومت کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں ہورہی ہے، بس ہمیں بتایا جارہا ہے کہ ماحل بلوچ کو منظر عام پر لائیںگے، دھرنا آج ختم کر رہے ہیں، ماحل بلوچ کی عدالت میں پیشی کے بعد لائحہ عمل طے کریںگے کہ ہمیں کیا کرنا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں