سچ کی آواز کوئی جیل نہیں دبا سکتی، مولانا ہدایت الرحمن کو رہا کیا جائے، حق دو تحریک

پنجگور:حق دو تحریک پنجگور کے ڈپٹی آرگنائزر ملا فرہاد نے کہا ہے کہ مولانا ہدایت الرحمان کی ضمانت کی تاخیر وزیراعظم کے دورے کو سپورٹ کرنا ہے تاکہ مولانا ہدایت الرحمان قید میں رہیں اور انکے سامنے کسی قسم کا مطالبہ و احتجاج نہ ہو انہوں نے کہا ہے کہ ہم اعلی عدلیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ قانون و آئین کے مطابق ملک کے دیگر شہریوں کی طرح مولانا ہدایت الرحمان کو بھی ضمانت کا تمام قانونی آئینی حق دیا جائے انہوں نے کہا ہے کہ مکران بلخصوص بلوچستان کے عوام نام نہاد ٹھیکیدار نما لیڈروں کی دورغ گوئی، مفادات پرستی، کنبہ پرست سیاست کو مسترد کرچکے ہیں۔ مولانا ہدایت الرحمان نہ کوئی سیاست کرنا چاہتے ہیں نہ کوئی کنبہ پرست ہیں۔ انہوں نے بلوچ قوم کی مظلومیت نہ برابری ان پر ہونے والے ظلم کے خلاف آواز اٹھائی ہے وہ آواز ایک تحریک کی شکل اختیار کرکے عام شہریوں کی دل کی دھڑکن بن چکی ہے انہیں کوئی بھی طاقت ور زیر نہیں کرسکتے ہیں قید و بند جیت کی نشانیاں ہیں حق دو تحریک کی آواز کو کوئی جیل دبا نہیں سکتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں