سگریٹس کی غیر قانونی خرید و فروخت سے 80 ارب کی ٹیکس چوری، آئی ایم ایف کی تشویش

اسلام آباد (انتخاب نیوز) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے سگریٹس کی غیر قانونی خریدو فروخت سے 80 ارب کی ٹیکس چوری پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ اور ایف بی آر حکام نے وزیراعظم کو سگریٹس کی غیر قانونی خریدو فروخت پر بریفنگ دی جب کہ اس حوالے سے کی جانے والی کارروائی کی ماہانہ رپورٹ بھی وزیراعظم کو پیش کی جائے گی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم نے سگریٹس کی غیر قانونی فیکٹریوں کےخلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے اور ایف بی آرکو تمام سگریٹس فیکٹریوں پر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم جلد لگانے کی ہدایت کی ہے۔ ایف بی آر ان لینڈ ریونیو انٹیلی جنس ٹیمیں غیر قانونی سگریٹس فیکٹریوں پر چھاپہ ماریں گی، غیر قانونی سگریٹس کیخلاف کارروائی کی رپورٹ آئی ایم ایف کو بھی بھیجی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں