ہرنائی میں کانکنوں کا قتل اور کانوں کا نذر آتش کرنیوالوں کو گرفتار کیا جائے، قائمقام گورنر بلوچستان
کوئٹہ (آن لائن) قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد جمالی نے بلوچستان کے علاقے خوست میں کوئلہ کانکنوں پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے قائمقام گورنر بلوچستان نے کہا کہ غریب محنت کشوں کی شہادت پر افسوس کرتے ہوئے کہا کہ محنت کش کانکن اپنے خاندان کے کفیل ہوتے ہیں اور ان کی وفات سے پورا خاندان متاثر ہو جاتا ہے انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ تخریب کاری کے واقعہ میں ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائیں ۔
Load/Hide Comments


