سانحہ بارکھان و نوجوان اور خواتین کی جبری گمشدگیاں، بلوچ ثقافتی یوم سادگی سے منایا جائیگا، نیشنل پارٹی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) نیشنل پارٹی کے رہنماو¿ں نے کہا کہ بارکھان سانحہ و بلوچ نوجوانوں کی جبری گمشدگیوں میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے کوئٹہ میں بلوچ کلچر ڈے کے مناسبت سے سادگی کو اپناتے ہوئے سمینار منعقد کریگی اور ثقافت کے حوالے سے مقالات کا اہتمام کریگی اور 8 مارچ کو خواتین ڈے کو بنام امیر بی بی و گراں ناز اور خواتین کی ریاستی و طبقاتی نظام میں سیاسی معاشی سماجی اور ثقافتی مشکلات کے مناسبت سے تقریب منعقد ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ مرکزی خواتین سیکرٹری یاسمین لہڑی مرکزی ریسرچ سیکرٹری آغا گل ضلعی نائب صدر حنیف کاکڑ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔رہنماوں نے کہا کہ مشرف نے بلوچستان کو آگ و خون کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔بلوچ سیاسی کارکنوں کو لاپتہ کرنا اور ان کی مسخ شدہ لاشیں پھینکنا ماورائے آئین اقدامات کو فروغ دیا۔ دوسری طرف انتخابات میں جعلی نمائندے لانے کہ منفی پالیسی نے عوام کو تنگ دست بے روزگار انتشار و انارکی کو فروغ دینے کے ساتھ ترقی عمل کو جمود کا شکار کردیا۔سانحہ بارکھان نے ہر ذی شعور کو جھنجوڑ کے رکھ دیا سوائے وفاقی و صوبائی حکومتیں اور انصاف کے اداروں کو۔بارکھان میں نجی جیل میں عوام کو اذیتیں دی جاتی ہے اور لوگوں کو قتل بھی کیا جاتا ہے۔سردار کیھتران کو اسٹیبلشمنٹ کی خاص توجہ حاصل ہے اس لیے ان کو انتخابات میں جعلی انداز سے کامیاب بھی کرایا جاتا ہے اور ان کی ریاست کے اندر ریاست کی پشت پناہی کی جاتی ہے۔ رہنماﺅں نے کہا کہ کلچر کسی بھی قوم کی میراث ہوتی ہے۔ قومیں اپنی تہذیب و تمدن زبان و ادب بودو باش رسم و رواج اور تاریخ رکھتی ہے۔ بلوچ قوم کی ثقافت و تہذیب وتمدن اپنی مثال آپ ہے۔ نیشنل پارٹی سمینار میں کلچر پر روشنی ڈالے گی۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے ممبران مرکزی کمیٹی نیاز بلوچ چیئرمین محراب بلوچ ڈاکٹر شمع اسحاق بلوچ صوبائی ترجمان علی احمد لانگو صوبائی سوشل میڈیا سیکرٹری سعد بلوچ صوبائی خواتین سیکرٹری کلثوم نیاز بلوچ صوبائی قانون سیکرٹری جلیل لانگو ایڈوکیٹ صوبائی یوتھ سیکرٹری نعیم بنگلزئی ممبران ورکنگ کمیٹی انیل غوری سلمہ قریشی ضلعی جنرل سیکرٹری ریاض زہری نصراللہ شاہوانی سعید سمالانی سعدیہ بادینی باجی عائشہ سائرہ ہزارہ عثمان بلوچ عالم بنگلزئی بی ایس او پجار کوئٹہ زون کے ایم جے بلوچ رحمت لہڑی آصف جان سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں