کوئٹہ مستونگ روڈ پر مسافر گاڑیوں میں منشیات کے عادی افراد کا رش، لوگوں کو سفر سے گریز

مستونگ : مستونگ کوئٹہ روٹ پر چلنے والےں مسافر ویگن و بسیں اب منشیات کی عادی افراد کو بدنام زمانہ مشہور منشیات کے اڈے پڑنگ آباد (نزد ولی خان لیویزتھانہ) لانے میں بلا خوف و بلا خطر لانے لےجانے کیلئے استعمال ہونے لگی ہیں، شہری مسافر بسوں اور ویگنوں میں سفر کرنے سے کتراتے ہیں، مسافر ویگنوں میں منشیات کی عادی افراد کی وجہ سے بدبو بھی ہوتی ہے جس سے دیگر مسافروں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہیں۔ کوئی پوچھنے والا ہی نہیں، منشیات ایک لعنت ہے اور منشیات کے عادی افراد کو مسافر بردار گاڑیوں میں لانا غیر قانونی ہی نہیں بلکہ سہولت کاری ہی ہیں، متعلقہ انتظامیہ اور آر ٹی اے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔ جبکہ لکپاس پر تو عام اور باعزت شہریوں کو تنگ اور پوچھ گچھ کرتے ہیں مگر ان منشیات کے عادی افراد اور گاڑی ڈرائیوروں کو سوال ہی نہیں کہ انہیں پوچھے یا ان افراد کو اتارے۔ یہ کیسا قانون ہے جو باعزت و معزز شہریوں کو بلا جواز تنگ کرے اور منشیات کے عادی افراد کو لانے اور لے جانیوالوں کو مکمل چوٹ دے، عوامی و سیاسی و سماجی حلقوں نے صوبائی حکومت ، ضلعی انتظامیہ پولیس انتظامیہ آر ٹی اے حکام نوٹس لے کر مسافر بردار گاڑیوں کو منشیات کے عادی افراد کو کوئٹہ سے لانے و لےجانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے انکے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائے اور منشیات کی لعنت میں ملوث عناصر اور انکے اڈوں کا قلع قمع کرکے نوجوان نسل کو نشہ کے اندھیروں سے بچایاجائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں