ڈنک واقعہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں:بی ایس او

کوئٹہ (پ ر). بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی سیکریٹری جنرل منیر جالب بلوچ، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری شوکت بلوچ، سینٹرل کمیٹی ممبرز مظفر بلوچ، جہانگیر منظور بلوچ نے اپنے جاری کردہ مشترکہ مذمتی بیان میں ڈنک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کیا. ان کا کنا تھا کہ ڈیتھ سکواڈ کے دہشتگردوں کا رات کی تاریکی میں گھر میں گھس کر خاتون کو شہید کرکے ننھی برمش بلوچ کو زخمی کرنا انسانیت سوز واقعہ ہے. بلوچ خاتون جو پہلے سے پدرشاہی نظام اور ریاست کے ہاتھوں ظلم و ستم کا شکار ہے ان پر ایک اور ظلم کا پہاڑ توڑا گیا۔انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات پر نام نہاد پاکستانی فیمینسٹ کی خاموشی ان کو اس جرم میں برابر شریک کرتے ہیں. ایسا لگتا ہے کہ پاکستانی فیمینزم طبقاتی نظام کا شکار ہےجو خواتین کے لۓ ان کی شناخت اور قومیت کو پرکھ کر ان پر ہونےوالی مظالم کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کہ قاتلوں کو چاہے ان کا تعلق کسی جماعت یا ڈیتھ سکواڈ سے ہے پکڑ کر ننھی برمش کو انصاف دیا جاۓ.

اپنا تبصرہ بھیجیں