ترکی کی خفیہ ایجنسی نے PKK کے اہم کمانڈر کو عراق سے گرفتار کرلیا
استنبول (مانیٹرنگ ڈیسک ) ترکی کی انٹیلی جنس سروسز (MIT) نے PKK کے ارکان رمضان گونس کو ایک آپریشن کے بعد 12 تخریبی کارروائیوں کے الزام میں عراقی شہر سلیمانیہ میں گرفتار کرلیا۔ سیکورٹی فورسز سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق، ایم آئی ٹی نے کہا کہ رمضان گنیس نے 2011ءسے 2017ءکے درمیان 12 تخریبی کارروائیاں کیں جن میں 57 فوجی، پولیس اہلکار اور 2 گاو¿ں کے محافظوں کی جانیں گئیں۔ رمضان گونس کرد آزادی پسند تنظیم پی کے کے تنظیم کی اسپیشل فورسز کا رکن تھا۔ تقریباً ایک سال کی تلاش کے بعد، MIT نے ایک آپریشن کیا جس میں اسے گرفتار کرکے ترکی واپس لایا گیا۔
Load/Hide Comments


