قائداعظم یونیورسٹی واقعہ ،مسئلے کے حل کیلئے بلوچ پشتون تنظیموں سے رابطےجاری رکھیں گے ، اے این پی

قائداعظم یونیورسٹی میں پیش آنیوالے افسوسناک واقعے کے بعد اے این پی کے وفد نے بلوچ کونسل قائداعظم یونیورسٹی کے چیئرمین شاہ اکرم بلوچ، سینئر وائس چیئرمین لال محمد اور کونسل کے ذمہ داران سے ملاقات کی اور زخمی ساتھیوں کی عیادت کی۔ وفد میں اے این پی کے رکن مرکزی کمیٹی سلیم خان ایڈوکیٹ، صدر اے این پی پنجاب منظور احمد خان، جنرل سیکرٹری اے این پی اسلام آباد عبدالرحیم وزیر ایڈوکیٹ، پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب کے صدر مومن خان آفریدی شامل تھے۔ چیئرمین بلوچ کونسل نے اے این پی وفد کا شکریہ ادا کیا۔ وفد نے دونوں طلبہ تنظیموں سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کریں گے اور مسئلے کے دائمی حل کیلئے بلوچ اور پشتوں رہنماؤں سے رابطے جاری رکھیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں