بیٹے کے قاتل باپ کو عمر قید 5لاکھ روپے جرمانہ کی سزائ
کوئٹہ : ایڈیشنل سیشن جج ون سریا ب ڈویژن جناب اورنگزیب گھمن نے بیٹے کو قتل کر نے کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہو نے پر عمر قید اور پا نچ لا کھ روپے جر مانہ کی سزا سنا دی ، عدالت نے اسلحہ بر آمد گی کا جرم ثابت ہو نے پر ملزم کو مزید قید اور جر مانہ کی بھی سزا سنا دی ہے ۔ ابتدائی اطلاعی رپورٹ کے مطابق ملزم جا نا ن نے 14 مئی 2022ءکوپو لیس تھا نہ عبدالخالق شہید کی حدود میں پستول سے فائرنگ کرکے اپنے بیٹے اللہ نور کو قتل کیا تھا بعد ازاں پو لیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ کا چا لا ن عدالت میں پیش کیا تھا گزشتہ روز عدالت کے جج نے مذکو رہ مقدمہ کا محفوظ فیصلہ سنا تے ہو ئے نامزد ملزم جانان کو زیر دفعہ 302کے تحت جرم ثابت ہونے پر عمرقید اور 5 لاکھ روپیہ جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میںملزم کو مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہو گی عدالت نے ملزم کو بجرم 13/ڈی میں بھی جرم ثابت ہو نے پر03 سال قید اور 10 ہزار روپیہ جرمانہ کی سزا سنائی ۔ سرکار کی جانب سے مقدمہ کی پیروی ADPPضمیر احمد صافی نے کی ۔


