امریکا ڈبلیو ایچ او سے تعلقات ختم کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے، یورپی یونین

برسلز:یورپی یونین نے امریکا پر زور دیا کہ وہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) سے اپنے تعلقات ختم کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یورپی کمیشن کے صدر اروسولا وان ڈیر لیین اور یورپی یونین کے سفارتکار جوزپ بوریل نے مشترکہ طور پر کہا کہ وبا ایک عالمی خطرہ ہے اور اس وقت باہمی تعاون اور مشترکہ حل پر توجہ دینی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وہ اقدامات جو بین الاقوامی کوشوں کو کمزور کرتے ہیں ان سے گریز کیا جانا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ اس پس منظر کے تناظر میں ہم امریکا کے اپنے فیصلے پر نظرثانی پر زور دیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں