بجلی سبسڈی کے خاتمے کیخلاف نوشکی میں بھی زمینداروں نے شاہراہ کو احتجاجاً بند کر د یا
نوشکی (این این آئی) زمیندار ایکشن کمیٹی کے صوبائی کال پر بجلی سبسڈی کے خاتمے کے خلاف نوشکی میں زمینداروں نے این 40 کوئٹہ تفتان شاہراہ کو اسٹیشن نوشکی کے مقام پر ٹریفک کے لئے بلاک کردیا ،قومی شاہراہ صبح 7 بجے سے 3 بجے تک زمینداروں نے شاہراہ پر رکاوٹیں اور دھرنا دے کر شاہراہ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لئے مکمل بند رکھا، شاہراہ کی بندش سے سینکڑوں مسافر گاڑیاں پھنس کر رہ گئے ہیں شاہراہ کی بندش سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،زمینداروں کی بڑی تعداد اس موقع پر شاہراہ پر موجود تھی ،زمیندار ایکشن کمیٹی کے ضلعی صدر میر محمد اعظم ماندائی، میر خورشید جمالدینی،حاجی ملک عثمان جمالدینی، میر صحبت خان جمالدینی،میر عارف بادینی، مولانا عبدالصمد مینگل،حاجی فتح محمد بادینی سمیت بڑی تعداد میں زمیندار ہڑتال کے موقع پر شاہراہ پر موجود تھے جمعیت علماءاسلام کے جنرل سیکرٹری حاجی منظور احمد مینگل،نیشنل پارٹی کے رہنماءفاروق بلوچ،حافظ قاسم فاروقی سمیت دیگر سیاسی رہنماوں نے ہڑتال کے موقع پر زمیندار ایکشن کمیٹی کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کی اور انکی بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی۔


