غرب اردن کا اسرائیل سے الحاق غیرآئینی اور ناقابل قبول ہے،انڈونیشیا

رام اللہ:جمہوریہ انڈونیشیا نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے، وادی اردن اور دیگر فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی ریاست کی خود مختاری کے اعلان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے غیرآئینی اور ناقابل قبول قرار دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انڈونیشیا کی خاتون وزیر خارجہ ریتنو مارسوڈی نے ایک بیان میں کہا کہ ان کا ملک اقوام متحدہ کے ایک رکن ملک کی حیثیت سے غرب اردن کے حوالے سے اسرائیلی ریات کے الحاق کے منصوبے کوناکام بنانے کے لیے ہرممکن کوشش کرے گا۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطینی علاقوں میں اپنے توسیع پسندانہ جرائم کو آگے بڑھا کر دو ریاستی حل کی راہ روکنے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی توہین کا مرتکب ہو رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں