کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ، ہفتے کو بھی جاری رہنے کا امکان
کوئٹہ (این این آئی) کوئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جا ری رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو صوبہ کے بیشتر بالائی اضلاع میں مطلع ابرآلود رہاجبکہ کوئٹہ،ژوب ، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ہرنائی ، زیارت ،قلات،خضدار،کیچ، چمن، پنجگور ، دالبندین اورنوکنڈی میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جار ی رہا۔ محکمہ کے مطابق کوئٹہ میں8،خضدار میں 6، ژوب میں3،دالبندین میں 2، قلات اورنوکنڈی میں 1ملی میٹر بار ش ریکارڈ کی گئی۔محکمہ مو سمیات کے مطابق آج ( ہفتہ ) کو کوئٹہ،ژوب ، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ہرنائی ، زیارت ، چمن، قلات اورخضدار میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے ۔
Load/Hide Comments


