فنڈز کی تقسیم آبادی پر ہوتی ہے، بلوچستان کے ہر فرد کو مردم شماری میں حصہ لینا ہوگا، قادر بلوچ

بسیمہ : پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس بسیمہ میں منعقد ہوا آل پارٹیز کانفرنس سے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماءسابق گورنر بلوچستان جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا بلوچستان رقبے کے لحاظ سے ملک کا سب سے بڑا صوبہ ہے وسیع رقبہ ہونے کی وجہ سے مردم شماری کی ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے ہمارے سیاسی پارٹیوں کے کارکن مردم شماری کرنے والے ٹیموں کی بہترین رہنمائی اور مدد کر سکتے ہیں اس مردم شماری سے پورے صوبہ اور ملک کی تعمیر اور ترقی وابستہ ہے آپ اپنے قرب وجوار کی آبادی کا خاص خیال رکھیں کہ کوئی فرد اندراج سے رہ نہ جائے بلوچستان کے وسیع وعریض رقبے کی وجہ سے لوگوں تک پہنچنے میں ٹیموں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے بلوچستان کے وسیع وعریض رقبے کو مدنظر رکھ کر خانہ شماری اور مردم شماری کے دورانیہ میں مزید اضافہ کیا جائے تمام کونسلران اپنے اپنے علاقوں میں مردم شماری کرنے والے ٹیچرز کے ساتھ بھر پور تعاون کرکے اپنا قومی فریضہ سر انجام دیں علماءکرام اپنے خطابات میں عوام کو مردم شماری کے فواہد سے آگا کریں ہر فرد اپنے گھرانے کے تمام افراد کا نام کاغذ پر لکھ کر گھر میں رکھ لیں مروم شماری کرنے والے ٹیم کے گھر پہنچنے پر وہ کاغذ ان کے حوالہ کریں ہر ممکن مردم شماری کرنے والے ٹیموں کے لیے آسانیاں پیدا کریں مردم شماری آگاہی مہم کے سلسلے میں کل خاران میں بھی آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوا تھا آج بسیمہ ناگ اور واشک میں منعقد ہو رہا ہے میرے یہاں آنے گاوں گاوں جانے کا مقصد لوگوں کو مردم شماری کے فواہد سے اگاہی دینا ہے ہر فرد کی اندراج کو یقینی بنانا ہے کیونکہ تمام فنڈز کی تقسیم آبادی پر ہوتی ہے سرکاری سہولیات کی فراہمی آبادی کے بنیاد پر کیا جاتا ہے یونین کونسل ٹاون کمیٹی صوبائی اسمبلی اور قومی اسمبلی کے حلقے اس مردم شماری کے بنیاد پر بنتے ہیں ہر حال میں اپنے لوگوں کا اندراج ہمیں یقینی بنانا ہو گا خاران پہلے ایک صوبائی اسمبلی کا حلقہ ہوا کرتا تھا پھر دو حلقے بنے پھر واشک ضلع بنا یہ ترقی کا سفر ہے جاری رہتا ہے ابھی رخشان کو کسی اور ضلع میں شامل کرنے کے تجاویز کی خبریں آرہے ہیں کسی بھی صورت یہ تجاویز قبول نہیں ہیں پہلے انشاءاللہ یہ تجاویز خاک میں مل جائیں گے اگر زبردستی بسیمہ کو الگ کرنے کی کوشش کی گئی تو میں اپنے عوام کے ساتھ بھر پور احتجاج کر کے سیاسی مزاحمت کریں گے بسیمہ آبادی اور رقبے کے لحاظ سے خود ایک ضلع بننے کا حقدار ہے یہاں کے عوام کے ساتھ مزید کسی قسم کا زیادتی برداشت نہیں کریں گے بسیمہ خود اپنے محل وقوع کی وجہ سے انانتہائی اہمیت کے حامل مقام پر واقعہ ہے بسیمہ سی پیک روٹ کے اہم مقام پر ہے یہ ملک کے مختلف علاقوں کو بذریعہ روڑ آپس میں ملاتی ہے میں نے یک مچھ خاران بسیمہ نال ٹو خضدار روڑ کی منظوری کروایا تھا انشاءاللہ آنے والے دنوں میں علاقے کی ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے بسیمہ کے عوام مردم شماری کرنے والے ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں نیشنل پارٹی کے سابق صدر میر عبدالخالق نے خطاب کرتے ہوئے کہا بلوچستان میں مردم شماری کرنے والے ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے حکومت ایک سازش کے تحت ہمارے بلوچ آبادی کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کر رہا ہے افغان مہاجرین کی موجودگی میں مردم شماری کرنا ایک سازش سے کم نہیں بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں تک پہنچنے کے لیے مردم شماری کرنے والے ٹیموں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے فوری طور پر خانہ شماری کے دورانیہ میں مزید ایک ہفتے کا اضافہ کرنا چاہیے بسیمہ کے عوام کے ساتھ ہر ہمیشہ زیادتی ہوا ہے کھبی کہتے ہیں بسیمہ کو نال کے ساتھ ایک ڈسٹرکٹ بنائیں گے تو کھبی سوراب تو کھبی مشکے کے ساتھ ملانے کی خبریں آتے ہیں موجودہ رجیم نے رخشان کو مشکے کے ساتھ نیا ضلع بنانے کی تجویز دیا یہ بسیمہ رخشان کے ساتھ ایک مذاق ہے ایسے تجاویز کو کسی بھی صورت قبول نہیں کرتے ہیں اگر ضلع بنانا ہے تو ضلع رخشان سب ڈویژن بسیمہ کے حدود پر بنایا جائے جمعیت علماءاسلام کے رہنماءایم پی اے واشک میر حاجی زابد علی ریکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا مردم شماری بہت اہمیت کا حامل ہے ہمارے ٹیچر سیاسی کارکن دن رات محنت کر رہے ہیں ہر گھر تک پہنچنے کی کوشش ہو رہی ہے مردم شماری میں حصہ لینے والے ٹیموں کو سلام پیش کرتا ہوں ان محنت کرنے والے ٹیموں کے لیے پانچ لاکھ روپے نقد انعام کا اعلان کرتا ہوں آپ تمام سیاسی پارٹیاں مل کر اس مردم شماری کو کامیاب بنائیں کوئی فرد بغیر اندراج کے راہ نہ جائے ہمارے ترقی کا پہلا زینہ مردم شماری ہے ہمیں ہر حال میں مردم شماری کو کامیاب کرنا ہے یہ وسائل کی تقسیم کا بنیاد ہے بسیمہ کے تعلیم یافتہ عوام مردم شماری کرنے والے استادوں سے بھر پور تعاون کر رہا ہے میں اپنے باشعور عوام کا بھی شکر گزار ہوں کہ وہ اپنا قومی فریضہ سر انجام دے رہا ہے باقی بسیمہ کو مشکے کے ساتھ ملانے نئے ضلع بنانے کی خبریں صرف سوشل میڈیا کی حد تک ہیں حلقے کے منتخب نماہندے کی حیثیت سے ایسے کوئی تجویز میرے علم میں نہیں ہے اگر ایسے کوئی کوشش ہوئی تو عوام کے ساتھ مل کر اسمبلی کے اندر اور باہر بھر پور احتجاج کریں گے اجلاس سے پاکستان پیپلز پارٹی رخشان ڈویژن کے صدر نعیم بلوچ بلوچستان عوامی پارٹی کے آرگنائزر میر محمد ایوب عیسیٰ زائی بی این پی مینگل کے صدر سیف الراحمن عیسیٰ زائی جمعیت علماءاسلام تحصیل بسیمہ کے امیر میر خدارحیم عیسیٰ زائی بی این پی عوامی کے رہنماءمولوی عبید اللہ پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی کونسل کے ممبر اعجاز حسین بادینی میر نعمت اللہ حاجیزائی پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل بسیمہ کے صدر عابد سلیم عیسیٰ زائی سمیت دیگر مقررین نے مردم شماری کو کامیاب بنانے کے لیے تجاویز پیش کئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں