کوئٹہ، ٹریفک حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہوگئی، خاتون بھی شامل

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ میں ٹریفک کے المناک حادثے میں خاتون سمیت جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہوگئی۔ جناح روڈ حادثے میں جاں بحق افراد ہونیوالوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ ایدھی ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں کے نام محمد یوسف ولد سلطان محمد عمر 14 سال سکنہ ائیر پورٹ چوک، تاج محمد جبکہ خاتون کی شناخت نہیں ہوسکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں