فلسطینی گاﺅں کو مٹانے کے اسرائیلی بیانات قابل مذمت ہیں، سعودی عرب

ریاض : سعودی وزارت خارجہ نے اسرائیلی عہدیدار کی جانب سے فلسطینی گاﺅں حوارہ کو صفحہ ہستی سے مٹا ڈالنے کے بیانات کی شدید مذمت کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت نے تصدیق کی کہ سعودی عرب ان نسل پرستانہ اور غیر ذمہ دارانہ بیانات کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے جو اسرائیلی ادارے کی طرف سے برادر فلسطینی عوام کیخلاف روا رکھے جانے والے تشدد اور انتہا پسندی کی آخری حدوں کو چھوتے نظر آرہے ہیں۔ سعودی وزارت خارجہ نے زور دیا کہ بین الاقوامی برادری سے مطالبہ ہے کہ اس حوالے سے وہ اپنی ذمہ داریاں ادا کرے ۔ ان شرمناک طریقوں کو روکے ، کشیدگی کو کم کرائے اور شہریوں کو ضروری تحفظ فراہم کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں