لاہور ہائیکورٹ،عمران خان کی دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر اعتراض

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئیں دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر اعتراض عائد ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی دہشت گردی کے دومقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر اعتراض عائد کردیا۔ رجسٹرار آفس نے میاں اسلم اقبال، حماد اظہر اور فرخ حبیب کو حفاظتی ضمانت کی کاپی لف نہ کرنے پر اعتراض عائد کیا۔تحریک انصاف کے تینوں رہنما دہشت گردی کے دونوں مقدمات میں شریک ملزم ہیں۔ جسٹس علی باقر نجفی پرمشتمل دو رکنی بنچ نے تینوں رہنمائہں کی حفاظتی ضمانتیں منظور کر رکھی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں