زہری میں چوری، ڈکیتی اور بے امنی کی وارداتوں پر قابو پایا جائے، بی این پی عوامی
خضدار :خضدار بی این پی عوامی کے رہنماءبابو جھالاوان زہری نے اپنے بیان میں کہا کہ آئے روز زہری میں لوگوں کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے، گزشتہ روز میرے بھائی نذیر احمد اور میرے کزن عبیداللہ کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کیا گیا، جس کی میں شدید الفاظ میں مذمت کرتے اور آئی جی پولیس، آئی جی ایف سی اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ خدارا وارداتوں میں ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور عوام کو جان و مال کا تحفظ فراہم کیا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں تخریب کاری کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہوسکتے، معصوم اور بے گناہ لوگوں کا خون بہانا شرمناک عمل ہے۔
Load/Hide Comments


