جو سہولت عمران خان کو میسر ہے وہ عدالت میں کسی کو نہیں، محسن شاہنواز رانجھا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ جو سہولت عدالتی نظام میں عمران کو میسر ہے وہ سب سائلین کو ملنی چاہیے، یہ عدالت بنی گالہ ہی منتقل کر دیتے ہیں ان کی مرضی سے کیس چلا لیتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ توشہ خان ٹرائل 5 ماہ سے چل رہا ہے، عمران خان پیش نہیں ہو رہے ہیں، پاکستان کے عدالتی نظام میں ایسی سہولت کسی سائل کو حاصل نہیں رہی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان عدالتی نظام اور اوقات کار کا مذاق بناتے ہیں، نواز شریف آٹھ بجے جج بشیر کی عدالت پیش ہوتے تھے۔محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ پاکستان کے آئین اور قانون کا ماننے والا شخص نواز شریف ہے، پاکستانی سیاست میں یہ اہم کیس ہے،سب کی نظریں اس پر ہیں، ایس پی صاحب عدالتی نظام کا مذاق بنا رہے ہیں، ایس پی وہاں جاتے ہیں، میڈیا کا تماشا ہوتا ہے اور واپس آ جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دیگر ملزمان بھی اگر عمران خان جیسا رویہ اپنا لیں توعدالتیں بند ہوجائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں