بھارت نے سیاچن گلیشیئر پر پہلی خاتون فوجی افسرتعینات کردی
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت نے سیاچن گلیشیئر پر پہلی خاتون فوجی افسر تعینات کردی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کیپٹن شیوا چوہان کو سیاچن گلیشیئر پر کمار پوسٹ پر تعینات کیا گیا ہے۔ کیپٹن شیوا کو دنیا کے بلند ترین محاذ جنگ پر تعیناتی سے قبل خصوصی ٹریننگ دی گئی ہے۔ کیپٹن شیوا چوہان کا تعلق بھارتی ریاست راجھستان سے ہے۔ انہوں نے سول انجنیئرنگ کی ڈگری حاصل کی ہے اور مئی 2021 کو بھارتی فوج میں شمولیت اختیار کی تھی۔
Load/Hide Comments


