وندر، ڈام بندر میں آتشزدگی سے 4 مکانات خاکستر، ایک شخص زخمی

وندر: لسبیلہ کے ساحلی علاقے ڈام بندر میں آتشزدگی 4 مکانات جل کر خاکستر ہوگئے جبکہ 1 شخص معمولی زخمی تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب لسبیلہ کے ساحلی علاقے ڈام بندر میں چشمہ بندر کے قریب ساحل سمندر پر ہوڑہ کشتیوں کے خلاصیوں کی رہائش کے لیے تعمیر کی گئی پاٹیشن کے مکانات میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پاٹیشن سے تعمیر کیے گئے 4 مکانات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ان مکانات میں سے ایک مکان میں سویا ہوا محمد حسن نامی شخص آگ کی لپیٹ میں آ کر معمولی طور پر زخمی ہو گیا جس کو 1122 ریسکیو سینٹر وندر کے عملے نے طبی امداد فراہم کرنے کے بعد گھر روانہ کردیا جبکہ آتشزدگی کی اطلاع موصول ہونے پر میونسپل کمیٹی وندر کی فائر بریگیڈ کے عملے نے بروقت جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ کو مزید پھیلنے سے روک کر آگ کو بجھانے میں کامیاب ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں