عمران خان پر قاتلانہ حملہ کر کے اب اس پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے، یاسمین راشد
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ کر کے اب اس پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق حریک انصاف سنٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر آباد میں قاتلانہ حملہ ہونے کے باوجود جو نام ہم نے دیے ان کے خلاف ہماری ایف آئی آر درج نہیں ہوئی اور سابقہ جے آئی کے چار افسروں نے ہمارے کیس کو خراب کرنے کی کوشش کی ۔انہوں نے کہا کہ نگران حکومت نے آتے ہی سابقہ جے آئی کے کنوینر غلام محمود ڈوگر کو ہٹا دیا اور جو ملزم نامزد ہیں ان میں سے کوئی بے گناہ نہیں ہے اور جو موجودہ جے آئی ٹی بنائی گئی ہے اس میں وہ چار افسروں ملوث ہیں جن پر پیڈا ایکٹ لگایا گیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت خان صاحب کے حملہ میں ملوث ہے ۔پاکستان کی سب سے بڑی پارٹی کے چیئرمین کیس میں عدالت میں مذاق کیا جا رہا ہے، یہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ کر کے اب اس پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن م عدالتوں سے صرف انصاف چاہتے ہیں ۔رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہماری جے آئی ٹی کے لیے سب سے اہم بندہ غلام محمود ڈوگر ہے اور ریلی میں پوری کوشیش کریں گے کہ عمران خان کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت نے دس ماہ میں عوام کا جینا محال کر دیا ہے ، ملک دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ چکا ہے۔


