ضلعی انتظامیہ کیچ کے تحت خواتین کے عالمی یوم پر دو روزہ فیسٹیول، مختلف اسٹالز بھی لگائے گئے

تربت (آن لائن) ضلع انتظامیہ کیچ کے تعاون سے غیر سرکاری تنظیم نیاد کی جانب سے پیر کے روز یوم خواتین کی مناسبت سے گورنمنٹ گرلز کالج تربت میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس دوران تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ عقیل کریم ،اسسٹنٹ کمشنر تربت بہرام سلیم ، ممتاز ماہر تعلیم اور سماجی شخصیت رحیمہ جلال، ممتاز دانشور اور ماہر نفسیات ڈاکٹر تاج بلوچ، غیر سرکاری تنظیم نیاد کے سربراہ سنگین گچکی ، فیملی پلاننگ ایسوسی ایشن آف پاکستان تربت کے پروگرام مینیجر حاجی عبدالرشید ، این آر ایس پی کے ریجنل مینیجر نبیل بلوچ ، این آر ایس پی کے ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر میڈم گل افروز ، گورنمنٹ گرلز کالج تربت کے پرنسپل میڈم گل بلوچ اور گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی اسکول تربت کے سابقہ پرنسپل میڈم حاجرہ بلوچ اور دیگر موجود تھے۔اس دوران تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غیر سرکاری تنظیم نیاد کی سربراہ اور ایونٹ کے چیف آرگنائزر سنگین گچکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ضلع انتظامیہ کیچ اور دیگر پارٹنر آرگنائزر کے مشکور ہیں جنکے تعاون سے خواتین کے لیے تربت شہر میں اس طرح کے ایونٹ کا انعقاد ممکن ہوا انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام کے منانے کا مقصد خواتین کی حوصلہ افزائی کرنا ہے. انہوں نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ اس طرح کے پروگرام کے انعقاد سے خواتین کو اپنے حقوق کے حوالے سے آگاہی ملے گا جس سے ان کے شعور میں اضافہ ہوگا۔اس موقع پر ماہر تعلیم اور معروف سماجی شخصیت میڈم رحیمہ جلال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ تربت شہر میں یوم خواتین بھرپور طریقے سے منایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ اقوام عالم میں اسلام کے پھیلاو¿ میں خواتین کا ایک انتہائی اہم کردار رہا ہے جسے کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ماو¿ں اور بہنوں نے اسلام کی سربلندی کے لیے مردوں کے شانہ بشانہ جنگوں میں حصہ لیا اور مردوں کی مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم عورتوں کا احترام کرکے انکو جائز حقوق فراہم کرنے میں ان کی بھرپور مدد وتعاون کریں ۔اس دوران گرلز ماڈل ہائی اسکول تربت کے سابقہ پرنسپل میڈم حاجرہ بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ابتدائی ایام میں تربت شہر میں خواتین کے تعلیمی اداروں کو قائم رکھنے میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا تھا مگر اللّٰہ تعالیٰ کے کرم سے اور ہمارے سیاسی راہنماو¿ں کی مہربانیوں سے ہم نے ان مشکلات پر قابو پالیا جس کے نتیجے میں ضلع کیچ سمیت مکران ڈویڑن کا پورا علاقہ بلوچستان کے دیگر علاقوں کی بنسبت خواتین کی تعلیم کے حوالے سے کافی آگے چلا گیا ہے۔اس موقع پر ممتاز دانشور اور ماہر نفسیات ڈاکٹر تاج بلوچ نے خواتین کی تعلیم کے حوالے سے ممبر قومی اسمبلی اور سابقہ وفاقی وزیر میڈم زبیدہ جلال کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان ہی کی کوششوں کے نتیجے میں ضلع کیچ میں خواتین میں تعلیم کا تناسب بڑھا ہے۔اس دوران انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو با اختیار بنانے کے اقدامات کے حوالے سے ضلع کیچ صوبہ بلوچستان کے کسی بھی علاقے سے پیچھے نہیں ہے۔اس دوران غیر سرکاری تنظیم این آر ایس پی کے ریجنل مینیجر نبیل بلوچ نے کہا کہ ہمیں عورتوں کے حقوق پر بہت کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ معاشرے میں ان کو جائز مقام مل سکے انہوں نے کہا کہ ہمیں عورتوں کو مردوں کے برابر حقوق دلانے کے لیے ایک مو¿ثر کردار ادا کرنا چاہیے۔دریں اثناءفیملی پلاننگ ایسوسی ایشن آف پاکستان تربت کے پروگرام مینیجر حاجی عبد الرشید نے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم عورتوں کو معاشرے کے تمام شعبوں میں یکساں مواقع فراہم کریں تاکہ وہ مردوں کے شانہ بشانہ ملکر معاشرے کی اصلاح کے لیے ایک بہتر انداز میں کام کرسکیں۔ اس دوران انہوں نے دیہی علاقوں میں خواتین کو بہتر صحت کی سہولیات کی فراہمی کی اہمیت پر زور دیا۔علاوہ ازیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیچ عقیل کریم نے میڈیا کے نمائندوں کو بریفننگ دیتے ہوئے کہا تربت شہر میں یوم خواتین کا انعقاد ایک خوش آئند اقدام ہے جسکا سب سے زیادہ کریڈٹ پروگرام کے منتظمین کو جاتا ہے انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ایونٹ کے انعقاد سے خواتین کو اپنے حقوق کے لیے ایک مو¿ثر فورم کے ساتھ ساتھ تفریح کا بھی ایک اچھا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کیچ مستقبل میں اس طرح کے پروگراموں کے انعقاد کے لیے ہر ممکن مدد تعاون کرتا رہے گا۔بعد ازاں یوم خواتین دن کے موقع پر میڈم رحیمہ جلال نے میڈم حاجرہ بلوچ اور ضلعی انتظامیہ کیچ کے اہلکاروں کے ہمراہ ربن کاٹ کر باقاعدہ دو روزہ خواتین فیسٹول کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر فیسٹول میں خواتین کے لیے سرکاری اور تعلیمی اداروں کی جانب سے مختلف اسٹالیں لگائیں گئی تھی جس میں کئی اقسام کی اشیاءنمائش کے لیے رکھیں گئی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں