روس یوکرین تنازع ختم کرانے کیلئے سعودی عرب نے ثالثی کی پیشکش کردی
ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے روسی دارالحکومت ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ملاقات کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب روس اور یوکرین کے تنازعے پر ثالثی کیلئے تیار ہے۔سعودی وزیرخارجہ نے سعودیہ اور روس کی توانائی منڈیوں کے درمیان قریبی رابطے پر زور دیا اور آئل مارکیٹ میں قیمتوں کے استحکام کے حوالے سے گفتگو کی۔ایک سوال کے جواب میں روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ یوکرین نے مذاکرات کی پیشکش قبول نہ کرکے اس تنازع کو طول دی ہے۔
Load/Hide Comments


