رمضان کی آمد، امارات میں سپر مارکیٹس کا 10 ہزار اشیا کی قیمتیں پر 75فیصد رعایت کا اعلان
دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں سپر مارکیٹس نے رمضان المبارک کے لیے 10 ہزار اشیا کی قیمتوں پر 75فیصد رعایت کا اعلان ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای میں سپر مارکیٹس لوگوں کو کھانے پینے کی اشیا سمیت روز مرہ استعمال کی چیزوں کی قیمت پر 75فیصد رعایت دیں گے۔ بچت اسکیموں سے آن لائن بھی فائدہ اٹھایا جا سکے گا۔ خریداری کرنے والے رمضان المبارک کے دوران 10ہزار سے زائد اشیا پر75فیصد تک کی کمی سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ ماہ مبارک میں اشیا کی طلب میں اضافے کو پورا کرنے کے لیے اسٹاک کو بھی 15فیصد بڑھا دیا گیا ہے۔ صارفین کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کے لیے مختلف بچت اسکیمز اور خصوصی ڈسکاؤنٹ متعارف کروائے گئے ہیں۔
Load/Hide Comments


