خودرو تحریک کے جعلی لیڈر اختر مینگل اور پارٹی پر بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں، بی این پی
گوادر (پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی گوادر کے ترجمان نے اپنی بیان میں کہا کہ حق دو تحریک کی جانب سے بی این پی اور قائد بلوچستان سردار اختر جان مینگل پر لگائے گئے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ کچھ لوگ ذاتی انا و بغض پر بی این پی پر جھوٹے الزامات لگارہے ہیں۔ سب جانتے ہیں کہ حق دو تحریک اور اس کے جعلی لیڈران کس کو خوش کرنے کے چکر میں بی این پی کو ٹارگٹ کررہے ہیں۔ بی این پی بلوچستان کی حقیقی قوم پرست پارٹی ہے، جہاں عام ورکر کی عزت و احترام ہے۔ اسی ورکر کو جب یہ بی این پی کا ایک ادنیٰ ورکر تھا بی این پی نے اس کو سینیٹ کا ٹکٹ دیا۔ اس وقت بی این پی میں بڑے بڑے لیڈران ٹکٹ کے لیے جدوجہد کررہے تھے، اس وقت بی این پی نے تمام شخصیات، معتبرین، سرداران کو ٹکٹ جاری نہیں کیا بلکہ ایک ادنیٰ ورکر حسین واڈیلہ کو سینیٹ کا ٹکٹ دیا، آج یہی سینیٹر منتخب نہ ہونے کی ضد بی این پی پر الزامات لگا رہا ہے۔ بلوچ قوم جانتی ہے کہ جماعت اسلامی کبھی بھی بلوچ قوم کی خیرخواہ نہیں ہوسکتی، آائے روز جماعت اسلامی کی غنڈہ تنظیم کراچی اور لاہور میں بلوچ طالبعلموں پر تشدد اور حملہ آور ہوتی رہتی ہے۔


