کوئٹہ سے حیدرآباد جانیوالی مسافر کوچ میں ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے ڈرائیور قتل، ایک ڈاکو پکڑا گیا
کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ سے حیدر آباد جانیوالی سدابہار کوچ میں چار ڈاکو سوار ہوگئے، لاڑکانہ سے مسافروں کے روپ میں بیٹھ کر شکار پور کی حدود میں ڈرائیور کو روکنے کی کوشش کی، مزاحمت پر ڈرائیور کو قتل کردیا۔ واقعے کے بعد 3 ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ ایک کو زندہ پکڑ لیا گیا۔
Load/Hide Comments


