کوئٹہ، سریاب روڈ پر پولیس اہلکاروں کا شہری پر تشدد، علاقہ مکینوں کا واقعہ کیخلاف شدید احتجاج
کوئٹہ (انتخاب نیوز) سریاب روڈ برما ہوٹل کے قریب رہائشیوں کا ایگل فورس کی زیادتی کیخلاف احتجاج۔ اطلاعات کے مطابق سریاب روڈ برما ہوٹل کے قریب پولیس اہلکاروں نے نوجوان کو روک کر تلاشی لینے کا کہا، جیب سے پیسے نکلنے پر اہلکاروں نے نوجوان اور اس کے بھائی پر تشدد کرکے زخمی کردیا۔ پولیس اہلکاروں کے ناروا سلوک کیخلاف علاقہ مکینوں نے سریاب روڈ پر احتجاج کیا اور حکام بالا سے ملوث اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
Load/Hide Comments


