ایف آئی اے کوئٹہ کی کارروائی، جعلی ڈومیسائل بنانے پر سرکاری افسر گرفتار
کوئٹہ (آن لائن) ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے جعلی ڈومیسائل بنانے پر سرکاری آفیسر کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کوئٹہ نے جعلی ڈومیسائل بنانے والے ملزم منظور احمد نیازی جو کہ سابقہ اے ڈی سی کوئٹہ رہ چکے ہیں۔ انہوں نے بطور اے ڈی سی کے پی کے سے تعلق رکھنے والے عمران اللہ نامی شخص کو کوئٹہ کا جعلی ڈومیسائل بنا کر دیا گیا تھا جو ایف آئی اے میں بطور کانسٹیبل ملازمت حاصل کی تھی جس پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے جس پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گزشتہ روز گرفتار کر لیا گیا۔
Load/Hide Comments


