مولانا ہدایت الرحمٰن کو رہا نہ کیا گیا تو صورتِ حال کی ذمہ دار حکومت ہو گی، سراج الحق
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ مولانا ہدایت الرحمٰن صرف جماعت اسلامی کا نہیں پورے علاقے کا لیڈر ہے اگر انہیں رہا نہ کیا گیا تو صورتِ حال کی ذمے دار حکومت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ گوادر کے مقامی لوگوں کے مطالبات بالکل جائز ہیں، یہاں کے لوگ غیرقانونی ٹرالنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔سراج الحق نے کہا کہ بلوچستان میں پارٹیاں اور چہرے بدلتے ہیں، لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی نہیں آتی، تمام سیاسی جماعتیں حکومت میں شامل ہیں، عوام مشکل سے دوچار ہیں۔جماعت اسلامی کے امیر نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت نے ملک کو تباہی تک پہنچایا ہے، موجودہ حالات کی ذمے دار پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی ہے۔سراج الحق نے کہا کہ پیپلز پارٹی کراچی میں جماعت اسلامی کے مینڈیٹ کو تسلیم کرے۔
Load/Hide Comments


