پی ڈی ایم کی کوشش سے پاکستان ڈیفالٹ ہونے اور سری لنکا بننے سے بچ گیا، حافظ حمد اللہ

کوئٹہ (آن لائن) جمعیت علماءاسلام کے مرکزی رہنماءو پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہاکہ اگر ملک میں صاف و شفاف انتخاب ہو اسٹیبلشمنٹ کا کردار نہ ہو تو عمران خان پاکستان کی تاریخ میں کبھی بھی پاکستان کا وزیراعظم نہیں بن سکتا ملک میں موجودہ مہنگائی کے ذمے دار عمران خان ہیں ، پی ڈی ایم ملکی معیشت کی بہتری کےلئے بھرپور کوششیں کررہی ہے، ضلع ہرنائی کے پسماندگی کے ذمہ دار یہاں سے منتخب اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ہے جو کے وفاق اور صوبے میں حکومت میں ہوتے ہوئے ضلع ہرنائی گوناگوں مسائل سے دوچار ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے دورہ ہرنائی کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جمعیت وعلماءاسلام کے رہنماءمفتی عبدالصمد ساعد ، حافظ شمس الدین بھی موجود تھے حافظ حمداللہ نے کہاکہ پی ڈی ایم کی حکومت نے اپنی ریاست کو بچانے کیلئے بڑی قربانی دی ہے، عمران نے ریاست اور معیشت کو ڈبویا اور اپنی سیاست کو بچایا، پی ڈی ایم کی یہ کوشش ہے کہ مہنگائی ختم ہو اور پاکستان کی معیشت مضبوط ہو انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم حکومت نے اپنی سیاست کو ڈوبایا اور ریاست کو بچایا ہے عمران کی حکومت ہوتی تو پاکستان ڈیفالٹ اور دیوالیہ ہوجاتا سری لنکا بن جاتا اور خدانخواستہ ٹوٹ بھی جاتا لیکن پی ڈی ایم کی حکومت کی کوششوں کی بدولت پاکستان ڈیفالٹ ہونے سے سری لنکا بننے سے اور ٹوٹنے سے بچ گیا ہے انہوں نے کہاکہ جیل بھرو تحریک کے روح رواں اور امریکہ کو للکارنے اور اپنے آپ کو مرد مجاہد کہنے والا عدالت حاضر ہو، اگر دامن صاف ہے، گھڑی چور نہیں ہو تو خود کو قانون کے حوالے کروانہوں نے کہا کہ قانون پر عملداری کا بھاشن دینے والا قانون سے بھاگ رہا ہے، زمان پارک بنکر میں چھپنے سے تم نیلسن منڈیلا نہیں بلکہ ایک بزدل اور ڈرپوک لیڈر ثابت ہوئے، اگر یہ بدمعاشی اور غنڈہ گردی ایک عام آدمی کرتا تو اس کو گھسیٹ کر گرفتار کیا جاتاانہوں نے کہاکہ عمران خان کہاں ہے آپ کا ایک پاکستان اور ایک قانون کا دعویٰ، آپ کا یہ کردار قانون سے کھلی بغاوت اور فساد ہے حافظ حمداللہ نے کہاکہ ضلع ہرنائی کے پسماندگی کے ذمہ دار یہاں سے منتخب ہونے والے نمائندے ہے انہوں نے کہاکہ یہاں سے ووٹ لینے والے وفاق اور صوبائی حکومت میں ہونے کے باوجود انہوں نے ضلع ہرنائی کی ترقی پر کوئی توجہ نہیں دی ہے جوکہ قابل افسوس ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں