نیوکاہان میں نواب مری کی قبر مسمارکرنے کی اجازت نہیں دینگے،اہلیان

کوئٹہ:اہلیان نیوکاہان نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ گزشتہ دنوں مری قبائل کی جانب سے اخباری بیان کے بعد کیو ڈی اے نے دیگر قبضہ گیروں سے ملکر نواب خیربخش مری مرحوم کی قبر مبارک کو مسمار کرکے اس کے آس پاس قبرستان بنانے کا پلان بنایا ہے جس کی اہلیان نیوکاہان قطعا اجازت نہیں دیتی ہے اور نیوکاہان میں کیو ڈی اے کو اک انچ بھی تعمیرات کرنے نہیں دیں گے چاہے جان بھی چلی جائے۔ ہمیں مختلف ادوار میں یہاں سے نکالنے کی بھی کوشش کی گئی لیکن وہ ناکام ہوئے اب ہم اپنے مرحوم نواب صاحب کی قبر و دیگر کی مسمار کرنے کی کیو ڈی اے اور چند زر خرید قبضہ گیروں کو نہیں چھوڑیں گے اور نہ ہی کوئی ایسی قدم اٹھانے کی کوشش کرے ہم ہر صورت اپنی زمین اور قائد مرحوم نواب صاحب کی قبر و دیگر قبروں کی دفاع کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں