ڈنک واقعہ عظیم سانحہ ہے، مولانا واسع، آغا محمودشاہ

کوئٹہ؛جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع جنرل سیکریٹری رکن قومی اسمبلی مولانا آغا سید محمود شاہ نے ڈنک واقعہ کو ایک عظیم سانحہ قرار دیتے ہوئے حکومت کو ذمہ داٹھہرایا ان کی نااہلی اور لاپرواہی کی وجہ سے پوریصوبے میں امن وامان کی صورتحال مخدوش ہے انہوں کہا اسلام نے ہر انسان کے جان و مال عزت آبرو کو تحفظ فراہم کیا ہے کسی انسان کے لیے روا نہیں وہ کسی کے جان ومال عزت آبرو کو تار تار کرے، بحیثیت انسان اور مسلمان ڈنک واقعہ میں چوروں تخریب کاروں نے انسانیت کش مظالم ڈھائے ہیں،اس واقعے میں ہماری قبائلی روایات کو پس پشت ڈال کر چادر چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیاہے۔انہوں نے کہا یہ واقعہ آج صرف ڈنک تک محدود نہ سمجھا جائے ایسا واقعہ کل کسی کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے اس واقعہ کے خلاف تمام جماعتوں کو متحد ہوکر آواز اٹھانا چاہییآج اگر ان معصوم مظلوموں کے گھر میں لگے آگ پر خاموشی اختیار کریں گے کل اس کی چنگاریاں پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے گی قانون نافذ کرنے والے ادارے بلخصوص انتظامیہ،اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں ان چوروں ڈکیتوں اور ان کی سرپرستی کرنے والوں کوسزا دے کر اس بدامنی کو پھیلنے سے روکے،انہوں کہا آج قبائلی غیرت اور حمیت پر سوال اٹھ رہاہے کیوں چادر وچار دیواری کے تقدس کو پامال کرنے والے آزاد گھوم رہے ہیں انہیں اب تک گرفتار کر کے قرار واقعی سزا کیوں نہیں دیا گیا ہے۔جمعیت علما اسلام اس واقعہ پر بھرپور احتجاج کرتی ہے،جمعیت علما اسلام بلوچستان کے امن و امان کی بحالی، اور عوام کی جان و مال عزت آبرو کی تحفظ کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائے گی۔