پاکستان میں غریب صرف جان دینے ،جیل جانے اورلاٹھیاں کھانے کے لئے پیداہوا ہے، شیخ رشید

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کئی لوگ جمہوریت کیلئے شہیدہوتے دیکھے جس میں5لال حویلی کے شہیدبھی شامل ہیں لیکن جتناگہرازخم قوم نے ظل شاہ کااپنے دل پے لگایاایساکبھی سوچا بھی نہ تھا،پاکستان میں غریب صرف جان دینے ،جیل جانے اورلاٹھیاں کھانے کے لئے پیداہواہے ،اشرافیہ صرف اقتدارکے لئے پیداہوئی ہیں، غریب کو مفت روٹی نہیں مفت قبرچاہیے۔ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے سوموار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ یہ ہفتہ بھی آئی ایم ایف کاسٹاف لیول میٹنگ کے بغیرگزرگیا،سعودی عرب ،چین سے بھی کوئی مددنہیں ملی، (ن )لیگ اسٹیبلشمنٹ اورعدلیہ کیخلاف بیکاربیانیہ بنارہی ہے ،ایسا محسوس ہوتاہے اپریل ،مئی ،جون کے90دن انتہائی خوفناک ہوں گے ،میں ایوب خان کے اٹک قلعہ میں بھی رہاہوں لیکن صنف نازک پے تشددپہلی باراس حکومت میں سناہے۔شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ بات توشہ خانہ اور کورٹ مارشل سے بہت آگے نکل چکی ہے،لوگ کاغذات جمع کروارہے ہیں اورالیکشن کمیشن گومگومیں ہے ،ایساوقت بھی آئیگاکہ بھوک سے مارے لوگ دفعہ144کے144ٹکڑے کردیں گے ،بلورانی امریکہ سے نہیں آرہی نانی بابے کونہیں بلا رہی، پنجاب کی نگران ماسی مصیبتے90دن بعد بھاگ جائیگی اور راج کریگی خلق خدا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں