ٹانک، مردم شماری کی ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس وین پر حملہ، اہلکار جاں بحق
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹانک میں مردم شماری کی ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس وین پر نامعلوم افراد کے حملے میں ایک اہلکار جاں بحق ہوگیا۔پولیس حکام کے مطابق پولیس اور نامعلوم افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کچھ دیر جاری رہا، حملے میں 4 اہلکار شدید زخمی بھی ہوئے۔شدید فائرنگ کے باعث زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے میں مشکلات کا سامنا بھی رہا۔پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ ڈی پی او وقار احمد بھی واقعے کی جگہ پر پہنچ گئے ہیں۔
Load/Hide Comments


