کوئٹہ، 3 ہومیو پیتھک اسٹوروں سے بھارتی ادویہ برآمد، 3 افراد گرفتار، اسٹور سیل
کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ مسجد روڈ پر 3 ہومیو پیتھک اسٹوروں سے بھارتی ادویہ برآمد ہونے پر سیل کردیے گئے، تین افراد گرفتار۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی عطا المنعم کی نگرانی میں ضلعی انتظامیہ کے عملے نے مسجد روڈ پر ہیو میو پیتھک سٹورز پر چھاپے مارے۔ تین ہومیو پیتھک سٹورز سے ممنوعہ بھارتی ادویہ برآمد کرکے اسٹوروں کو سیل اور تین افراد گرفتار کرلیے گئے۔ اے سی سٹی عطا المنعم نے بتایا کہ مذکورہ اسٹوروں پر ہومیو پیتھک ادویہ کیساتھ ساتھ ممنوعہ بھارتی ادویہ کی خرید و فروخت جاری تھی جو سنگین جرم ہے۔ کسی کو بھی انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے قانون کے مطابق نمٹا جائیگا۔
Load/Hide Comments


