چمن کے تاجر کو افغانستان سے واٹس ایپ پر بھتے کی کالز، ڈیڑھ لاکھ روپے بھی دیے، تاجر
چمن (انتخاب نیوز) چمن کے تاجر کو افغانستان سے واٹس ایپ پر بھتے کی کالز۔ اس حوالے سے مقامی تاجر کا کہنا تھا کہ افغانستان سے آنے والی بھتے کی کالز کئی مرتبہ آئیں، اس سے متعلق حکام کو آگاہ کیا تھا۔ قتل کی دھمکی پر ڈیڑھ لاکھ روپے بینک ٹرانسفر بھی کیے، تاجر کا موقف۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق بینک اکاﺅنٹ ہولڈر ملزم کراچی کا رہائشی ہے، معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں، ڈی پی او کے مطابق تاجروں کو سیکورٹی فراہم کردی ہے۔
Load/Hide Comments


