وزیراعلیٰ کے 27 کوآرڈینیٹرز اور 2 ترجمانوں کی تعیناتی بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج
کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان کے 27 کوآرڈینیٹرز اور 2 ترجمانوں کی تعیناتی بلوچستان ہائی کورٹ میں چیلنج۔ صادق خلجی ایڈووکیٹ نے تعیناتیوں کو بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔ پٹیشن میں وزیراعلیٰ بلوچستان، چیف سیکرٹری، ترجمانوں اور کوآرڈینیٹرز کو فریق بنایا گیا ہے۔ کوآرڈینیٹرز اور ترجمانوں کی تعیناتی قومی خزانے پر بوجھ ہے، درخواست میں موقف۔ بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نعیم اختر افغان اور عامر رانا پر مشتمل بینچ نے پٹیشن کو قابل سماعت قرار دیکر نوٹسز جاری کردیے۔ بلوچستان ہائیکورٹ نے فریقین سے اگلی سماعت 6 اپریل تک جواب طلب کرلیا۔ بلوچستان ہائی کورٹ نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردیے ہیں۔
Load/Hide Comments


