مکران کوسٹل ہائی وے پر کنٹینر الٹ گیا، ڈرائیور جاں بحق

مکران (انتخاب نیوز) ایران بارڈر سے پنجاب جانیوالا LPG کنٹینر TLK 638 بی ون کے قریب پھسلن کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گیا، حادثے میں ایک شخص کنٹینر کے نیچے دب کر جاں بحق ہوگیا جسکی لاش نکالنے کیلئے کرین کی مدد لی گئی۔ اطلاع ملتے ہی انچارج رسملان پوسٹ واحد بخش اپنے جوانوں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، کلینر کو حوصلہ دیا اور اپنے تعان کا یقین دلایا۔ حادثے میں جاں بحق ڈرائیور اختر علی کا تعلق صادق آباد پنجاب سے بتایا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں