عوام کو ملاوٹ سے پاک صحت مند خوراک تک رسائی کو یقینی بنانے کے وژن پر عمل پیرا ہیں، ڈی جی فوڈ بلوچستان
کوئٹہ (انتخاب نیوز) ڈائریکٹر بلوچستان فوڈ اتھارٹی محمد نعیم بازئی نے کہا ہے کہ خوردنی تیل اور گھی میں فورٹیفائیڈ وٹامن اے اور ڈی شامل ہونے سے ہیلتھ گروتھ میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، موجودہ دور میں فورٹیفائیڈخوردنی آئل اور گھی کا استعمال انتہائی ضروری ہے جس سے مال نیوٹریشن کے مسئلے پر قابو پایا جاسکتا ہے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے آفس میںلارج سکیل فوڈ فورٹی فیکیشن پروجیکٹ / ٹیکنو سرو پروجیکٹ نیوٹریشن انٹرنیشنل کی فوڈ فورٹیفکیشن کے سلسلہ میں آئل اور گھی میں وٹامنز کی شمولیت کے سلسلے میں ایک آگاہی سمینار کا انعقاد کیا گیاجس کے مہمان خصوصی ڈائیریکٹر جنرل پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ حکومت بلوچستان غلام مصطفی اور ڈائیریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی محمد نعیم بازئی تھے۔ فوڈ فوڈ فورٹیفیکشن کی آگاہی کے سلسلے میں ضمیر حیدر نیشنل پروگرام منیجر قوی خان اچکزئی پرونیشنل پروگرام منیجر اور زونل منیجر سید خلیل آغا نے بلوچستان فوڈ اتھارٹی اور دیگر ادارہ جات جن میں ہیلتھ، نیوٹریشن،زرعی کالج کوئٹہ، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، آئل مل مالکان اور ٹریڈرز و تعلیمی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی ،تقریب میں ڈائریکٹر جنرل پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ غلام مصطفی نے گھی اور آئل میں فورٹیفیکیشن کو خوش آئندہ قرار دیا دیگر ادارہ جات سے ڈاکٹر عظیم، بخت نصر کاسی ، بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹرز محمد اسحاق بلوچ ،آصف خان اوردیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فورٹیفائیڈ فوڈ کی افادیت سے سیمینار کے شرک کوآگاہ کیا۔ڈائریکٹر بلوچستان فوڈ اتھارٹی محمد نعیم بازئی نے کہا کہ نیوٹریشن انٹرنیشنل نے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کو تکنیکی عملہ کی ٹریننگ اور لیبارٹری کے آلات سمیت فورٹیفیکیشن کے حوالے سے دیگر معاملات میں بھرپور معاونت فراہم کی ہے اور ہم بھی فوڈ سیفٹی انشورنس کو مزید بہتر بنا رہے ہیں اور صحت مند خوراک ملاوٹ کے بغیر عوام تک رسائی کو یقینی بنانے کے وژن پر عمل پیرا ہیں۔ اگرچہ فوڈ اتھارٹی کو درپیش چیلنجز بہت سے ہیں جن سے نمبرد آزما ہوتے ہوئے فوڈ اتھارٹی ٹیم میری کمان میں عملی طور پر بہتر پرفارمنس دے رہی ہے جس کے ثمرات بلوچستان کے عوام کو حاصل ہیں۔نیشنل پروگرام منیجرضمیر حیدر اور قوی خان اچکزئی نے ورکشاپ کے شرکاءکو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ خوردنی تیل اور گھی میں فورٹیفائیڈ وٹامن اے اور ڈی مکسنگ کیونکر ضروری ہے اور جن ممالک میں فوڈ کو فوڈ فور ٹیفیکیشن کی جاتی ہے وہاں کی ہیلتھ گروتھ میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ پروگرام مینجر محمد قوی خان اچکزئی نے بتایا کہ یہ آرگنائزیشن ے60 (ساٹھ) ممالک میں کام کر رہی ہے جن میں پانچ ایشیا اور پانچ افریقی ممالک بھی شامل ہیں اور پاکستان کی ایک سو چھیالیس گھی اور کوکنگ آئل ملز نے ایم او یو پر سائن کر دیئے ہیں جن میں بلوچستان کی ملز شامل ہیں۔


