ٹک ٹاک کی مالک کمپنی شیئرز فروخت کردے بصورت دیگر پابندی عائد کریں گے، امریکی حکومت
نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی حکومت نے شارٹ وڈیو سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کو انتباہ کیا ہے کہ وہ اپنے شیئرز فروخت کردے، دوسری صورت میں ایپلی کیشن پر امریکا میں مستقل بنیادوں پر پابندی لگائی جا سکتی ہے۔ ٹک ٹاک چینی کمپنی ’بائٹ ڈانس‘ نامی کمپنی کی ملکیت ہے اور اس کا ہیڈ کوارٹر سنگاپور میں ہے، تاہم اس کے دفاتر امریکا سمیت دیگر ممالک میں بھی موجود ہیں۔ حالیہ امریکی حکومت سے قبل گزشتہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں بھی حکومت نے ٹک ٹاک کو فروخت نہ کرنے کی صورت میں اس پر پابندی لگانے کی دھمکی دی تھی اور اس وقت بھی کچھ وقت کے لیے امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ تاہم بعد ازاں امریکی عدالتوں نے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کے امریکی حکومت کے فیصلے کو معطل کردیا تھا۔
Load/Hide Comments


