وندر ڈیم میں پندرہ ہزار ایکڑ اراضی کی الاٹمنٹ کی لیز منسوخ

وندر : وندر ڈیم کمانڈ ایریا میں پندرہ ہزار ایکڑ زمین الاٹمنٹ کی لیز واپس ایم این اے لسبیلہ گوادر محمد اسلم بھوتانی اور وندر کے زمینداروں و اتحاد میں شامل جماعتوں کی محنت رنگ لے آئی مشترکہ جدوجہد سے بڑی کامیابی حاصل ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وندر ڈیم کمانڈ ایریا میں پندرہ ہزار ایکڑ زمین کو فرضی ناموں کے ذریعے ہتھیانے کی کوشش کی گئی تھی جس پر ایم این اے محمد اسلم بھوتانی اور مقامی زمینداروں و وندر عوامی ایکشن کمیٹی کے زیرِ اہتمام جماعتوں جن میں بھوتانی کارواں، جمیعت علمائے اسلام ف ، نیشنل پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل ،ودیگر شامل تھے جن کے رہنماں اور پارٹی کارکنان نے وندر میں دھرنا اور احتجاجی ریلیاں نکالی تھیں اورMNA محمد اسلم بھوتانی نے اس معاملے کو اعلی سطح پر اٹھایا جس پر بالآخر فیصلہ مقامی لوگوں کے حق میں آیا۔ اس موقع پر کل میونسپل کمیٹی وندر کے کانفرنس ہال میں وندر عوامی ایکشن کمیٹی کے معززین نے اظہارِ تشکر کے طور پر اجلاس منعقد کیا ۔ شرکا سے عبدالستار انگاریہ نے خطاب کیا۔ اس موقع پر سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل لسبیلہ ماسٹر غلام رسول انگاریہ، کامریڈ سلیم بلوچ،مولانا عمر عادل، مولوی شبیر احمد، جے یو آئی کے اقلیتی رہنما جیٹھا مل ساگر ، کونسلر ظفرخان، عباس واڈیلہ، ڈاکٹر نورمحمد انگاریہ، کونسلر عظیم بزنجو، آفتاب احمد انگاریہ، حاجی عبدالستار انگاریہ، ماسٹر شفیع محمد انگاریہ، معز واڈیلہ، الہی بخش بلوچ، غلام قادر، حبیب اللہ سرمستانی، آغا عبدالرحمن، عتیق الرحمن ودیگر موجود تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں