وسائل کی غیرمنصفانہ تقسیم خواتین کی موثر سیاسی شرکت کی راہ میں رکاوٹ ہے، شانیہ خان
کوئٹہ (آن لائن)وزیر اعلیٰ بلوچستان کی کوآرڈینٹر شانیہ خان نے کہا ہے کہ سماجی اور معاشی طور پر غیرمساوی حیثیت کے ساتھ وسائل کی غیرمنصفانہ تقسیم، خواتین کی موثر سیاسی شرکت کی راہ میں بہت بڑی رکاوٹ ہیں۔ ان مسائل کے حل کی بجائے ہمیشہ سے نظرانداز کیا جاتا رہا ہے خواتین کے سیاسی عمل میں شرکت کے حوالے سے رکاوٹیں پوری دنیا میں موجود ہیں۔ یہ رکاوٹیں معاشرتی اور معاشی ڈھانچے کے ساتھ ساتھ موجودہ سیاسی اور حکومتی نظام میں بہت گہری سطح پر پائی جاتی ہیں بلوچستان کی خواتین کو ترقی کے دھارے میں شامل کرنے کے لئے فیصلہ سازی کے عمل میں ان کی مو¿ثر نمائندگی اشد ضروری ہے۔
Load/Hide Comments


