پاکستانی ایئرپورٹس کی سیکورٹی کیلئے برطانوی ادارہ جدید مشینیں فراہم کریگا

کراچی (انتخاب نیوز) پاکستانی ایئرپورٹ سیکورٹی کو انتہائی موثر بنانے کے لیے برطانوی سیکورٹی ادارے ڈپارٹمنٹ فار سیکورٹی کی جانب سے جدید اسکینیگ مشینیں فراہم کی جارہی ہیں۔ سی اے اے ذرائع کے مطابق جدید مشینیں کراچی اور لاہور ایئر پورٹس پر سیکورٹی کو موثر بنانے کے لیے دی جا رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسکینگ مشینیں مسافروں اور سامان کے ساتھ نقصاندہ آلات اور بارودی مواد کو جانچنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، مشینیں برطانوی ڈپارٹمنٹ فار سیکورٹی کی جانب سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو تحفے میں دی جائیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مشینری کی تنصیب کا مقصد برطانیہ سے آنے والے مسافروں اور ان کے سامان کی جدید طرز پر چیکنگ کرنا ہے۔ ذرائع سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی بعداذاں دیگر ایئر پورٹس پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کو فراہم کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں