چمن میں تخریب کاروں کے مشتبہ ٹھکانوں پر آپریشن، بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد

چمن (انتخاب نیوز) چمن لیویز کے عملے نے حساس اداروں کیساتھ ملکر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے تخریب کاری کامنصوبہ ناکام بناتے ہوئے بڑی مقدار میں ذخیرہ کیا گیا بارودی مواد اسلحہ ایمونیشن برآمد کر کے قبضے میں لے لیا۔ چمن لیویز کے عملے نے حساس اداروں کی مدد سے خفیہ اطلاع ملنے پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران رحمن کہول روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے آر پی جی سیون3عدد،ایل ایم جی 2، ایس ایم جی 1، ٹی ٹی 1،پسٹل 9ایم ایم 1،گرین ایچ ای چھتیس38 عدد، گرین ارگس8عدد، سموک گرین 3عدد، گرین سمال 5،7.62ایم ایم ایمونیشن18بکس راﺅنڈ 7920، آر پی جی سیون لارج راﺅنڈ 55،آر پی جی سیون سمال 13،آر پی جی سیون سیکنڈری 58،بم 82ایم ایم مارٹر 24، بم 60ایم ایم مارٹر 55،27امریکن 28پی او ایف اے جی ایل 149،یو ایس اے میگزین راﺅنڈ 12050، فیوز 142، کم سیٹ 1، میگزین جی تھری 1،سپیئر بیرل ایل ایم جی 1، سپئر میگزین ایس ایم جی 9، سپیئر میگزین ایم 43(3 عدد)، سپیئرمیگزین برآمد کر کے قبضے میں لیکر تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا مزید کارروا ئی لیویز کا عملہ کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں