کراچی، قاتلانہ حملے میں مولانا عبدالقیوم صوفی جاں بحق ہوگئے

کراچی(صباح نیوز) کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 9 کے قریب فائرنگ عالم دین جاں بحق ہوگئے۔ مقتول مولانا عبدالقیوم صوفی پاکستان علما ء ایسو سی ایشن کے رکن تھے۔کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر بلاک 9 مگسی چوک کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواردوافراد کی فائرنگ سے مولانا عبدالقیوم صوفی جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق مقتول پاکستان علما ایسوسی ایشن کے رکن اور جامع مسجد محمدیہ نورانی اسلامک سینٹر کے مہتمم بھی تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مولانا عبدالقیوم صوفی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ نماز فجر کے بعد گھر واپس آرہے تھے۔مولانا عبدالقیوم صوفی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی، پولیس نے تفتیش کا بھی آغاز کر دیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں