عمران خان کی تمام سیاست دوسروں پر الزام تراشی اور کردار کشی میں گزری ہے، شیری رحمان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان عدالت میں پیشیوں اور فردجرم سے بچنے کیلئے سکیورٹی کا حربہ استعمال کر رہے ہیں۔ کیا ان کی جان کو خطرہ صرف عدالت کے آحاطے میں ہے؟ کیا ریلیوں اور جلسوں میں ان کی جان کوئی خطرہ نہیں۔ عمران خان سکیورٹی خدشات کا بہانا بنا کر عدالت اور جوابدہی سے استثنیٰ مانگ رہے۔ ان خیالات کااظہار شیری رحمان نے منگل کے روزٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان کو حکومت پر قتل کے الزامات کے ثبوت دینے ہونگے۔ ایسا نہیں ہو سکتا بعد میں کہیں میرا بیان "سیاسی” تھا۔ ان کی تمام سیاست دوسروں پر الزام تراشی اور کردار کشی میں گزری ہے لیکن قتل کے الزامات پر سیاست کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ہم ان الزامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں