کوئٹہ ،امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنا اولین ترجیح ،شوکت جدون
کوئٹہ ( صباح نیوز) ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی )صدر سرکل شوکت جدون ،ایس ایچ او نصیب اللہ ناصر امیر دشتی تھانہ نے گزشتہ روز ریلوے فائرمین کالونی میں کامیاب کھلی کچری کے بعد ڈی ایس پی شوکت جدون اور ایس ایچ او امیر دشتی تھانہ نصیب اللہ ناصر نے کھلی کچری کے شرکاء اور علاقے کے قاہدین کو امیر محمددشتی تھانہ مدعو کیا۔ شرکا ء میں چوہدری شبیر احمد، میراسماعیل بنگلزئی ،حاجی فاروق یوسف زئی کے علاوہ کمیٹی کے ممبران حبیب خان ،ملک اکرم اعوان ،شیخ حامد ،شیخ رفیق ،چوہدری امتیاز ، عمر خیام ،دلداراعوان ،اظہار خٹک ،علی راضا، ناروئی ،حافظ عابد ،طارق محمود ،جبار ،شفیق پاجی ،حافظ خلیل الرحمن ،حافظ سید مدینی ،فہیم احمد ، عاصم عمران ،اسلم یوسفزئی ،ربانی اے ایس ایم ،فہیم احمد، مہتاب احمدودیگر افراد شامل تھے ۔ اس موقع پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس(ڈی ایس پی )صدر سرکل شوکت جدون نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کی تعاون اور نشاندہی پر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کچھ چور وںکو گرفتار کرلیا مزید ان سے معلومات متوقع ہے ۔انہوں نے کہا کہ رات گیارہ بجے کے بعد کسی کو بھی مٹر گشت کی اجازت نہیں دینگے ایس افراد کو حوالہ پولیس کرینگے ۔ امیر محمد دشتی تھانہ ملزمان کی نشاندہی پر مزید کارروائی کررہی ہے اور امیدہے عوام اس طرح پولیس کے ساتھ اپنا تعاون یقین بنائینگے تو ہمیں کسی قسم کا مشکلات کا سامنا نہیں ہو ئے گا اور عوام کی جان و مال ہمیشہ محفوظ رہے گا ،اس موقع پر پر امن کمیٹی کے نام سے ایک گروپ کا قائم کر دیا گیا ۔ جس کیلئے حلقہ 30 سے اسماعیل بنگلزئی اور حلقہ 34سے انیس الرحمن کو منتخب کر دیا گیا امن کمیٹی کا مطلب یہ ہے کہ وہ ہمیشہ پولیس ودیگر سیکورٹی اداروں کے ساتھ رابطے میں رہے گا جس سے علاقے میں چوری بدامنی و دیگر وارداتوں کا روک تھام ممکن ہو سکے ۔ اہل علاقہ کی جانب سے امن وامان کی مخدوش صورتحال اور بڑھتے ہوئے راہزنی اور ڈکیتی کی وارداتوں او اسلحہ کے زور پر چھیننے کی واردات پر قابوبنا جیسے مسائل حل ہوں ۔اور بلکل اسی طرح کے اقدامات سول لائن ایس او مٹھا خان نے بھی کیا ہے وہ بھی امن کمیٹی کے ممبران اور علاقے کے قاہدین کو مدعوکرئینگے۔ اور اس حوالے سے مزید تعاون کا یقین دہانی کرائی ہے ۔ اور ریلوے کالونی جس میں چمن پھاٹک سے لیکر دکانی بابا چوک تک کی گشت بڑانے اور تمام تر اقدامات کی یقین دہانی بھی کرائی ہے ۔


