کوئٹہ میں زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 22 مارچ کو ہوگا

کوئٹہ : زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 22 مارچ بروز بدھ بمطابق 29 شعبان المعظم کو ڈی سی آفس کوئٹہ میں زونل رویت ہلال کمیٹی کے چیرمین مولانا انوار الحق حقانی منعقد ہوگا۔ جس میں ماہ رمضان المبارک 1444 ہجری کے چاند سے متعلق فیصلہ شہادتوں کی بنیاد پر کیا جائیگا۔ اجلاس میں زونل کمیٹی کے ممبران مولانا پیر سید نقیب اللہ آغا مفتی محمد جان قاسمی علامہ قربان علی توسلی ڈاکٹر عطاءالرحمن ڈاکٹر قاری عبد الرشید ازھری مولانا سید عتیق الرحمن شاہ قاری عبد الحفیظ شرکت کرینگے۔حاجی کیمپ سے مولوی عبد الحئی ڈی سی آفس کوئٹہ اور محکمہ موسمیات کے نمائندے شریک ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں